ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور میں انجینئر کے ساتھ ہوا آن لائن فراڈ - پانچ لاکھ روپے کا لگا چونا

سداپور میں انجینئر کے ساتھ ہوا آن لائن فراڈ - پانچ لاکھ روپے کا لگا چونا

Mon, 23 Sep 2024 13:02:57    S.O. News Service

سداپور ، 23 / ستمبر (ایس او نیوز) مختلف بہانوں سے آن لائن فراڈ کے ذریعے بھولے لوگوں کے ساتھ پڑھے لکھے افراد کو بھی لوٹنے کا سلسلہ بے روک ٹوک جاری ہے ۔ اس کے خلاف بیداری لانے کی تمام کوششوں کے باوجود باشعور افراد بھی نجانے کیسے  فریب کاروں کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق اتر کنڑا میں آن لائن فراڈ کا تازہ معاملہ سداپور میں ایک انجینئر کے ساتھ پیش آیا ہے ، جس میں اسے پانچ لاکھ روپوں کا چونا لگایا ہے ۔ دھوکے بازوں نے وہی پرانا طریقہ کار استعمال کیا ہے جس میں کوریئر میں منشیات ہونے اور ممبئی پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی بات کہی جاتی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ممبئی پولیس اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے افسران  کے بہروپ میں مذکورہ انجینئر کو کال کرنے والے بتایا کہ اس کی طرف سے جو کوریئر بھیجا گیا ہے اس میں منشیات موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کے آدھار کارڈ نمبر سے منسلک کرتے ہوئے کئی بینکوں میں کھاتے کھولے گئے ہیں جہاں سے فریب کاری اور منی لانڈرنگ کام ہو رہا ہے ۔ اس طرح بینک کھاتوں کی جانچ اور گرفتاری کی دھمکی دے کر انجینئر کے بینک کھاتے سے  5 لاکھ روپے اڑائے گئے ۔
    
اس تعلق سے انجینئر کی طرف سے سائبر کرائم پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔
 


Share: